ملک بھر میں پٹرول کا بحران، پمپ بند ہونے سے شہری پریشان

petrol

ٹینکیاں جلدی بھروالیں موٹر سائیکل اور گاڑی رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی


ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں آج سے ہڑتال کا اعلان کیا جس کے بعد کراچی لاہور اسلام آباد راولپنڈی اورپشاورسمیت ملک کے دیگرشہروں میں پٹرول پمپس بند ہوگئے۔

گزشتہ رات سے ہی پٹرول پمپس پرپٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں اورموٹرسائیکلز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ شہری اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کےلیے خوار ہوتے رہے۔ صبح شہری پٹرول پمپس پرپہنچے تو پمپس بند ملے۔ سکول جانے والے بچے، دفاتر جانے والے افراد کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اوگرا نے ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھجوا دیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے۔

وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں