ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےآفیشلز کا اعلان ، علیم ڈاربھی شامل

Umpire

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ورلڈ کپ کےلیے آفیشلز کااعلان کردیاگیا۔ پاکستان کے علیم ڈار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کیا ہے جس  کے مطابق بھارت کے نیتن مینن ،آسٹریلیا کے پال رفل،پال ولسن اور اڈٹکر امپائر ہوں گے۔
آسٹریلیا کےڈیوڈ بون ،نیوزی لینڈ کے کرس جیفری میچ ریفریز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ زمبابوے کے لانگٹن روزیرے اورویسٹ انڈیزکےجوئل ولسن بھی امپائر ہوں گے۔
سری لنکا کے رانجن مادوگالے اوربھارت کے جواگا سری ناتھ میچ ریفریز ہوں گے۔ پاکستا ن کے امپائر علیم ڈار بھی ذمہ داریاں اداکریں گے

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا۔ اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں