تھرپارکر ضمنی انتخاب، پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی


تھرپارکر: سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 میں پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 تھرپارکر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تھرپارکر کے علاقے کیسراڑسماں میں پولنگ اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امان اللہ سموں سمیت 3 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آگ لگنے کے باعث پولنگ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث 3 پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں۔

واضح رہے کہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روکنے سے متعلق الیکشن کمیشن نے بتادیا

تھرپارکر کی تین تحصیلوں ننگرپارکر، چھاچھرو اور ڈاہلی میں 318 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں