کورونا: پی آئی اے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل

کورونا: پی آئی اے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل

اسلام آباد: کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ملازمین کے لیے احتیاطی تدابیر کے نئے احکامات جاری کردیے ہین۔

پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس پرسن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملازمین کے لیے بائیومیٹرک حاضری جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے کسی بھی دفتر میں بائیو میٹرک حاضری نہیں لگائی جائیگی ۔ تمام ملازمین اپنی حاضری متعلقہ دفاتر میں موجود رجسٹر میں از خود لگائیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حاضری لگانے والا ملازم خود اپنی حاضری رجسٹر میں درج کرے گا۔  متعلقہ منیجرز تمام اسٹاف کی حاضری بذریعہ ای میل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس پرسن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ حاضری ہر ماہ کی 10 تاریخ سے قبل جمع کروائی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی تھی۔ 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے 12 ارب روپے سے زائد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے کو ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے 4 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔


متعلقہ خبریں