اے پی سی ابو بچاؤ مہم کی ناکام کوشش تھی، فواد چودھری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اے پی سی ابو بچاؤ مہم کی ناکام کوشش تھی، حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں رہتا ہے تو پھر سب اچھا ہوتا ہے، انہیں غصہ اس بات پر ہے کہ اقتدار سے کیوں باہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا احتساب نہ ہو۔ ۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان 15 سال میں وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے۔ انہوں نے 1 5سا ل میں خود کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے تا کہ وہ احتساب کے بیانئے سے پیچھے ہٹ جائے۔

شہباز شریف، نواز شریف اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں، فیاض الحسن

شبلی فراز نے ٹویٹ کیا کہ قوم نے دیکھا کہ اپوزیشن نے سیاست کو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

مشیر داخلہ شہزاداکبر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ۔ ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کو لائیو سنا۔ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور گرم ہوا چلتے ہی ووٹر کو چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں۔ میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول ہے جو انہیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے پی سی کا آغاز ن لیگ کی سیاست کا اختتام ہے۔ نوازشریف کی تقریری شہبازشریف کی سیاست پر خودکش حملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے موجودہ ن لیگ جس کو ش لیگ بھی کہتے ہیں اس کا ستیاناس پھیر دیا ہے۔ ان کی تقریر جی ٹی روڈ والی تھی۔ نوازشریف نے شہبازشریف کی سیاست کرچی کرچی کر دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا اے پی سی کا نچوڑ شہباز شریف کی سیاسی تباہی ہے۔


متعلقہ خبریں