بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے

کورونا ویکسین کا تجربہ ناکام ہوا، بل گیٹس کو بڑا دھچکہ لگ گیا

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے بل گیٹس کو ایک درجہ نیچے دھکیل کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 166 بلین ہوگئی ہے جبکہ بل گیٹس کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 109 بلین رہ گئی ہے۔

بلوم برگ کی فہرست میں تیسرا نمبر فرانس سے تعلق رکھنے والے بلین ائیر برنانڈ ارناٹ کا ہے جن کی موجود اثاثوں کی مالیت 90 بلین ڈالر ہے۔

ہم نے لوگوں کو بھوک اور بیماری سے بچاناہے،وزیراعظم کی بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں کئی بڑی کمپنیوں کو مالی نقصان ہوا ہے وہی ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے مالی اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان 35 ارب ڈالر کا طلاق کا معاہدہ طے پایا تھا۔

جیف بیزوس کے اثاثوں سے خطیر رقم جانے کے باوجود ان کے اثاثوں میں مارچ 2020 سے لے کر اب تک 46.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں