قوم سیاست کے منفی کرداروں کو معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وبا پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا ہے اور سیاست کے لیے آگے بہت وقت پڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوال اٹھایا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حزب اختلاف کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا دو سال کے لیے تیل کی پیشگی خریداری کا فیصلہ

عثمان بزدار نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے پر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوگیا شہباز شریف بزدل اعلیٰ ہیں، وہ کورونا سے لڑنے کا نعرہ لگا کر پاکستان آئے تھے لیکن وہ جس دن سے پاکستان آئے ہیں ایک کمرے میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔ شہباز شریف جرات پیدا کریں اور کورونا کے خلاف میدان میں آئیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ کمرے سے باہر نکلنے کی جرات کریں۔


متعلقہ خبریں