میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے کمیٹی قائم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے میڈیا انڈسٹری اورمیڈیا ورکرزکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم: تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان شامل ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی کا حصہ معاون خصوصی شہزاداکبر، وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور ڈاکٹرشہبازگل بھی ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق قائم کردہ کمیٹی کوسفارشات کاجائزہ لینے اورمسائل کاحل کرنے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایک جانب کورونا تو دوسری جانب بھوک ہے، عمران خان

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کو اقدامات اٹھانے کے لیے خط لکھا تھا۔لکھے گئے خط میں کورونا وائرس نامی وبا کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اورورکرزکے تحفظ کی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں صحافی اور میڈیا ورکرز ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

الحمد للہ! کورونا کی صورتحال پریشان کن نہیں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ میڈیا ورکرز کے تحفظ اور میڈیا انڈسٹری کی مشکلات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں