کورونا پر سندھ اور وزیر اعظم کی اپروچ میں فرق ہے، وزیراعلی سندھ


کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا کے معاملے پر سندھ اور وزیر اعظم کی اپروچ میں فرق ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کا موثر طریقہ لاک ڈاؤن ہی ہے،  2 ہفتوں بعد حالات دیکھ کر لاک ڈاؤن ہٹانے پر فیصلہ کریں گے۔

کورونا امداد فنڈ: امریکن ایئر لائنز نے 12 ارب ڈالر مانگ لیے

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح جان بچانا ہے جان بچے گی تو کاروبار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرفیو لگانے کا ارادہ نہیں ہے اس حوالے سے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ابھی تک پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی۔ سندھ اکیلا پورے پاکستان کے برابر ٹیسٹ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس سے مدد لیں گے۔


متعلقہ خبریں