کورونا سے بچاﺅ ، جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں رجوع الی اللہ مہم کا اعلان


لاہور: سینیٹر سراج الحق نے کورونا کے پیش نظر جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں رجوع الی اللہ مہم کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا ہےکہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے صدر وزیر اعظم،چیف جسٹس اور آرمی چیف رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے بڑے پروگرام عارضی طور پر معطل کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کورونا سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کی سزا میں کمی

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے۔ اس عالمی وباء کے امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمیں انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے توبہ و استغفار اور اللہ کی رضا و فرمانبرداری کا رویہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عدالت اور صحافت سمیت ہر ادارہ ان کے کنٹرول میں ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافت حکومت کو آئینہ دکھاتی ہے آئینہ توڑنے کی بجائے حکومت اپنی اصلاح کرے ۔


متعلقہ خبریں