نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد غیر مستحکم

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نو روز سے سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کے خون میں پلیٹ لیٹس(خون کے سفید خلیے) کی تعداد بدستور غیر مستحکم ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آج نواز شریف کو دانتوں سے خون آنے کی شکایت پر ڈینٹل وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہا فلنگ کی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف  کی حالت بدستور خراب ہے اور گردوں کے ٹیسٹ میں یوریا کیرٹینین معمول سے زیادہ ہونے پر انہیں ادویات دی گئی ہیں۔

سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اٹھائیس ہزار پر برقرار ہیں اور انہیں سٹیرائیڈز شروع کروائے جا چکے ہیں۔

میڈیکل بورڈ نوازشریف کو کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے پر راضی نہیں اور ڈاکٹرز چاہتے ہیں پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف سروسز اسپتال میں رہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف ایسی  حالت  میں  وہ  سفر  نہیں  کر سکتے اور ہوائی  سفر  کے  لیے  کم  سے  کم  پلیٹ  لٹس  کی  تعداد  پچاس  ہزار  تک  ہونی  چاہیے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ کے مطابق نواز شریف جس دن اسپتال داخل ہوئے وزن ایک سو دو کلو تھا اور اب بھی یہی وزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس کیلئےامیونوگلوبن انجکشنز کا کورس مکمل کر لیا گیا  ہے اور میڈیکل  بورڈ  آج  طبی  جائزہ  لینے  کے  بعد  نئی  تجاویز دے گا۔


متعلقہ خبریں