دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں اور اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود قلندرز 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ہمت ہار گئے۔
Karachi King wins ! #Qalandars All Out ! LQ unable to get their first win of PSL 3. Much more hard work needed to come back strong ! #DamaDamMast #KKvLQ
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2018
میچ کے آغاز میں قلندرز بلے باز سنیل نارائن اورکپتان برینڈن میکلم میدان میں آئے۔ پہلے اوورکی دوسری ہی گیند پر سنیل نارائن بغیر کھاتہ کھولے عثمان خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان برینڈن میکلم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اورساتویں اوور میں اسکور کو 70 رنز تک پہنچا دیا۔
دوسری وکٹ فخر زمان کی گری جو 19 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان برینڈن میکلم نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
قائد کے پویلین لوٹنے کے بعد قلندرز کی ٹیم ہمت ہار گئی۔ کھلاڑی ایک کے بعد ایک آوٹ ہونے لگے۔
Umar Akmal stumped ! #Qalandars in trouble again.
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2018
لاہور کی جانب سے عمر اکمل چھ، سہیل اختر نو، آغا سلمان 15، دینیش رام دین گیارہ اور یاسر شاہ چھ رنز ہی بنا سکے۔
کراچی کی طرف سے شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Lala running through the Qalandars batting order. Third wicket for the King of Kings! #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvLQ #BoomBoom
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018
اس سے پہلے کراچی کنگز کی ٹیم میدان میں آئی تو آغاز میں بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
روی بوپارا اور جو ڈینلے کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگزمقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
جو ڈینلے نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز 36 کے مجموعی اسکور پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ڈینلے یاسر شاہ کی گیند پر سنیل نارائن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
کنگز کی دوسری اور تیسری وکٹ 36 کے ہی ٹوٹل پر گری۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کریز پر پہلے سے موجود خرم منظور بھی آٹھ رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر کیچ ہوگئے۔
خرم منظور کے لوٹ جانےکے بعد روی بوپارا نے کولن انگرام کے ساتھ مل کر میدان سنبھالا اور زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔
چوتھی وکٹ کولن انگرام کی گری۔ بلے باز 28 رنز بنا کر 86 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر دو فیلڈرز(شاہین آفریدی،عمر اکمل) کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
کنگز کی جانب سے محمد رضوان ایک، عماد وسیم 15 اور شاہد آفریدی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 117 تھا۔ اس موقع پر روی بوپارا نے محمد عرفان کے ساتھ مل کر کھیل کا سنبھالا دیا اور ٹوٹل کو 159 رنز تک پہنچا دیا۔
19.4 اوورز پر روی بوپارا کا انفرادی اسکور 42 تھا۔ 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر روی بوپارا نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن دو اسکور بنا سکے۔
اوور کی آخری گیند پر انہوں نے شاندار چھکا مار کر نصف سنچری اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائی۔
Another nail-biting contest comes to an end! #KarachiKings 🆚#LahoreQalandars
What a heroic end to the innings 😎
Congratulations Kings on the Wining Hattrick!!! 3rd Consecutive in the League #HBLPSL3 @thePSLt20 @Salman_ARY @simadwasim @SAfridiOfficial pic.twitter.com/JH7bMGoxgr— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 26, 2018