پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں  آج ہفتے کے 4چوتھے روزکاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔ کاروبارکے آغاز میں  100انڈیکس میں20پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34ہزار917پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

لگ بھگ ساڑھے دس بجے کاروبارمیں گراوٹ دیکھی گئی اور 100انڈکس میں 36عشاریہ 62پوانٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 34ہزار 859پوائنٹس پر آگیا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس تک کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 34 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

بدھ کو کاروبار کے دوران 9 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ تین دن میں مجموعی طور پر انڈیکس 7 سو 10 پوائنٹس اوپر گیا۔

بدھ کے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 307 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 310 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سوموار کے روز بھی انڈیکس 95 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33901 پر تھا اور منگل روز کاروبار کا آغاز 33996 سے ہوا۔ ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا اختتام 34 ہزار 307 پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں