ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

State Bank of Pakistan

سموگ متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک کھلیں رہیں گے یا بندہونگے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا


اسلام آباد: ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ڈاکٹر رضا باقر کا نام پہلے ہی سامنے آرہا تھا جو اس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، اس سے قبل وہ رومانیہ میں آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ تھے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفونیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں عہدے سے ہٹانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں ہی ہو گیا تھا تاہم آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج، ریونیو کے معاملات اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فیصلے پر عملدرآمد اب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جہانزیب خان اور طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جہانزیب خان کو ریونیو شارٹ فال، ایمنیسٹی اسکیم پر تحفظات اور ایف بی آر میں اصلاحات نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بھی عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا گیا تھا جبکہ ترجمان اسٹیٹ بینک نے طارق باجوہ کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کر دی۔ طارق باجوہ کی مدت ملازمت 2020 میں پوری ہونا تھا۔


متعلقہ خبریں