ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی ادویات کے لیے تیسری بار ٹینڈر کا اشتہار 



لاہور: محکمہ صحت کی ایک اور لاپرواہی سامنے آ گئی، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے لیے ایک سال سے ادویات نہ خریدی جا سکیں، تیسری بار ٹینڈر کا اشتہار دے دیا گیا۔

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے لیے ادویات کی خریداری کا ٹینڈر پاس کرانا معمہ بن گیا، حکام ادھار لی گئی ادویات پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایچ سی پی کی سابق مینیجر کو سستے داموں پہلا ٹینڈر کال کرنے پر برطرف کیا گیا،  ڈاکٹر زاہدہ سرور نے ایک ماہ کا کورس 5200 میں خریدنے کی ڈیل فائنل کی، جبکہ محکمے کی جانب سے 5860 کا ٹینڈر جاری ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ: 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ڈریپ کا ایکشن

دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ ہوا اور ساتھ ہی پروگرام مینیجر کے علاوہ پوری ٹیم ہی فارغ کر دی گئی، اب تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، حکام کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سستے داموں ادویات کی فراہمی مکمن نہیں رہی۔

ایچ سی پی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جولائی تک دواوں کا اسٹاک موجود ہے، امید ہے تیسرے اشتہار پر ٹینڈر فائنل کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں