حج درخواستوں کی مدت وصولی میں توسیع

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حج درخواستوں کی مدت وصولی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور عوامی خواہش اور ملکی صورتحال کے پیش نظر حج درخواستوں کی مدت وصولی میں توسیع کی گئی۔ برف باری اور سیلابی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں 25 فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی

ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لیے تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔ سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں نو مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی گیارہ مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے حج درخواستیں 25 فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جانی تھیں لیکن موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پاعث اس کی تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں