نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، افغان نیشنل آرمی کے 26 اہلکار جاں بحق


افغانستان: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کی ایک مقامی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ، کم از کم 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام تر متاثرین کا تعلق افغان نیشنل آرمی سے ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق دھماکہ اسماعیل خیل ڈسٹرکٹ کی مسجد میں اس وقت پیش آیا جب لوگ نماز کے لیے جمع ہورہے تھے تاہم ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

طالبان کی جانب سے گزشتہ کچھ ہفتوں میں مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت کے خلاف ہائی پروفائیل کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں اور اصلحے پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔

تین روز قبل ہی خودکش بمبار نے افغان دارالحکومت کابل میں جاری مذہبی علماء کے اجتماع میں تباہ کردیا، سرکاری ذرائع کے مطابق محمد رسول اللہ ﷺ کی ولادت کا دن منانے والے 55 علماء اس واقعے میں شہید جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں