عید میلاد النبیﷺ کی تقریب میں دھماکہ، افغانستان میں یوم سوگ

میں اسٹینڈ لیتا تو یہ سب مارے جاتے، اشرف غنی

فوٹو: فائل


کابل: افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز عید میلاد النبی کی تقریب میں دھماکے سے ہلاکتوں کے باعث ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

افغان صدارتی حکام کے مطابق ملک اور بیرون ملک افغان سفارتخانوں میں افغان پرچم سرنگوں رہےگا۔

گزشتہ روز تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ پوری انسانیت پر حملہ تھا۔

واضح رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے دوران دھماکے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں تقریب میں آئے علما کونسل کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا،  حملے کے وقت ہال میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

افغان وزارت صحت کے مطابق مذہبی اجتماع پر ہونے والے دھماکےمیں 80 سےزائد افراد زخمی بھی ہوئےتھے جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ ماہ بھی افغانستان کے وسطی صوبہ میدان وردک میں پولیس سنیٹر کے قریب خودکش کاربم دھماکہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں دو پولیس افسربھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں