جرمن حکومت نے ہنر مند نو جوانوں کو بلانے کے لیے ویزا کے قوائد نرم کر دیے


جرمنی نے دنیا بھر سے با صلاحیت اور ہنر مند نو جوانوں کو بلانے کے لیے ویزا کے قوائد نرم کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نے بیرونی طلبہ اور اپرنٹس کے طور پر کام کرنے والوں کے لیے ویزا کے قوائد خصوصی طور پر نرم کیسے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہنر مند اور تجربہ کار نو جوانوں کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔

کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

ماہ رواں کے دوران جرمن حکومت نے ہنر مند افرادی قوت کے حصول کے حوالے سے نئے ویزا قوائد کا دوسرا حصہ اپنایا ہے۔ اس کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے نو جوانوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور اپرنٹس شپ ویزا کا حصول آسان بنادیا گیا ہے تا کہ وہ بعد میں جرمن لیبر مارکیٹ میں آسانی سے ضم ہوسکیں۔

نئے قوائد کے تحت متوقع طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کے دوران 9 ماہ تک جرمنی میں رہ سکیں گے ، اس دوران انہیں ہر ہفتے 20 گھنٹے تک کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اس کے نتیجے میں وہ اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کے قائل ہو جائیں گے ویزا سے متعلق قوانین اور قوائد میں نرمی کا مقصد نو جوانوں کو کیریئر کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جرمن معیشت کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

جرمنی میں بیرونی طلبہ اب پڑھائی کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی زیادہ آسانی سے حصہ لے سکیں گے کیونکہ انہیں سال میں 140 دن کل وقتی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

یہ لچک طلبہ کے لیے انتہائی موافق ہے کیونکہ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر خود مختاری یقینی بنانے میں بھی کامیاب ہوں گے، اس کے نتیجے میں جرمنی انتہائی باصلاحیت نوجوانوں کی منزل بن سکے گا۔

جرمن حکومت کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے ویزا قوانین و قوائد دنیا بھر میں ہنر مند نو جوانوں کی شدید قلت کے تناظر میں ہیں۔


متعلقہ خبریں