4 سیاحوں کے کھانے کا بل اٹلی کی حکومت کے گلے پڑ گیا


یورپی ملک البانیہ میں 4 اطالوی سیاح کھانے کا بل ادا کیے بغیر چلتے بنے جس کی ادائیگی اطالوی حکومت کو کرنا پڑی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے 4 سیاحوں نے البانیہ میں سیر و تفریح کیلئے گئے لیکن کھانے کا بل ادا کیے بغیر چلے گئے، یہ واقعہ البانیہ کے شہر برات کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں پیش آیا جس کے بعد یہ خبر دونوں ملکوں کے میڈیا کی زینت بن گئی اور بات اس قدر آگے بڑھ گئی کہ البانیہ کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے دورے پر موجود اٹلی کی وزیراعظم سے بات کی۔

دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

البانیہ کے وزیر اعظم نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے اٹلی کی وزیراعظم سے بات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے سفیر سے کہا کہ ‘جا اور ان بیوقوفوں کا بل ادا کرو۔

سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ میں تعینات اٹلی کے سفیر نے سیاحوں کے بل کی ادائیگی کر دی ہے جس کی قیمت 80 یورو تھی۔

 


متعلقہ خبریں