خرطوم: سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
مرنے والوں میں ایک ریاست کے گورنر اور تین سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
طیارے کے حادثے کی وجوہ کا فوری پتہ نہ لگ سکا۔
حکام کے مطابق طیارہ سیکیورٹی حکام کو لے کر جا رہا تھا۔