پاک فوج کے دستےایل او سی پر ہائی الرٹ


راولپنڈی: آئی ایس پی آر(انٹرسروسز پبلک ریلیشنز)کی   طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی بڑھا دی ہے۔ بھارتی فوج نے  کوٹلی،کھوئی رٹہ اور تتہ پانی سیکٹر پر فائرنگ جاری  رکھی ہوئی ہے۔ پاک فوج فوری اور موثر جواب دے رہی ہے۔۔ بھارتی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے دستےایل او سی (لائن آف کنٹرول )کے قریب  ہائی الرٹ پر ہیں ،پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلیے مکمل  طور پرتیار ہے۔ ترجمان کے مطابق   پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

 پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں

گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، لیکن جواب کیسے دیا جاتا بھارت کی طرح یا ذمہ دار ریاست کی طرح؟۔ سب سے پہلے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم ملٹری ٹارگٹ نہیں لیں گے، ہم نے انسانی زندگیوں کو بچانے کی بھی کوشش کی۔

ہم نے ٹارگٹ لاک کرنے کے بعد تھوڑے فاصلے پر کھولی جگہ پر سٹرائیک کی، ہم نے بھمبر گلی، کی جی ٹاپ اور ان کے ناریان کے علاقے میں بھارتی اسلحہ ڈپو کو ٹارگٹ پر لیا تھا ہم انہیں ٹارگٹ کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں
پاکستان کا سرپرائز، 2 بھارتی طیارے تباہ کر دیے

بھارت کے دو جہازوں نے آج پھر دراندازی کی۔ پاک فضائیہ تیار تھی ہم نے انہیں ٹارگٹ کیا، ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا، دوسرے کا سرحد پار گرا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم جنگ چاہتے تو ان کی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناتے۔

ہماری زمین پر موجود فورسز نے  بھارت کے1 پائلٹ کو  زندہ گرفتار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کے ساتھ انسانی بنیادوں پر سلوک کریں گے۔


متعلقہ خبریں