نواز شریف حکومت سمیت سب کو گولی دیکر باہر چلے گئے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت دھوکہ کھا گئی جس کا ادراک وزیر اعظم کو بھی ہے۔

حکومت غلط زبان استعمال کرے گی تو قانون سازی کیلئے کیسے بات ہو گی؟ کائرہ

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پارلیمان کے اراکین پر توہین عدالت لگانے کی بات کیسے کی۔ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ماہر قانون

راجہ عامر عباس نے کہا کہ اگر آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھائی گئی تو پھر فوج کے اندر ہی ایک اضطراب پیدا ہو جائے گا۔

مسلم لیگ ن نے قانون سازی کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کر دیا

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین نے حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں 9 بل پاس کرا لیے۔

حزب اختلاف واویلا کرنے کے بجائے حکومت کا ساتھ دے، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون بدلیں گے تو لوگوں کے رویے بدلیں گے اور مؤثر قانون سازی سے دور حاضر کے تقاضوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے  چھ آرڈیننس اور چودہ بلز تیار ہیں ، راجہ بشارت

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی میں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کو نمایاں مقام ملا ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد کروا دیئے جائینگے، میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 6 سے 8 ماہ میں اعتراضات دور کرکے بلدیاتی انتخابات کی  تیاریاں مکمل کریں گے۔ 

نیوزی لینڈ: عوام سے اسلحہ خریدنے کی مہم کو ملی شاندار پذیرائی

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے پہلے مرحلے میں 169 افراد نے 224 ممنوعہ ہتھیارپولیس کے پاس جمع کرائے ہیں۔

بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

چائلڈ لیبر ایک سماجی ومعاشی مسئلہ ہے جس کے پس پردہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔ سردار عثمان بزدار کا عالمی دن پر پیغام

نیوزی لینڈ: نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں منظور

مجموعی طور پر 120 اراکین پارلیمنٹ نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جب کہ صرف ایک رکن نے اس کی مخالفت کی۔

ٹاپ اسٹوریز