اسٹارٹ اپ پاکستان نے بزنس میڈیا پبلیکیشن ایوارڈ حاصل کرلیا


اسٹارٹ اپ پاکستان نے بزنس میڈیا پبلیکیشن ایوارڈ حاصل کرلیا،یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نصف ملین سے زائد مختلف شعبہ جات سے منسلک اشخاص کو دنیا بھر میں ظہور پذیر تبدیلیوں ‘ نئی ایجادات’ کاروباری خبروں اور معاشی زوال و عروج کے بارے میں لمحہ لمحہ سیرحاصل معلومات فراہم کرتا رہتا ہے۔

دنیا بہت تیزی سے سائنسی ایجادات کی سبب تبدیلیوں کی طرف گامزن ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی کو بدلتے ہوئے حالات سے ممکنہ طور پر باخبر اور ہوشیار رکھنے کیلئے ایک مخصوص میڈیا پلیٹ فارم کی اشد ضرورت تھی جو آنے والی اور موجودہ صورتحال سے آگاہی دے سکے’ اس ضمن میں اسٹارٹ اپ پاکستان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جو اب پاکستان میں اپنی نوعیت میں ایک جدید آلات سے مزین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے اس کی مقبولیت اور صلاحیتوں کا ادراک اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج اس کے فالوورز کی تعداد نصف ملین سے زائد ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کراچی میں ایک کانفرنس ”ایئرلنک CEO`s سمٹ2023 زیر اہتمام CEO کلب پاکستان منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے 500 سے زائد CEO`s بزنس لیڈرز’ چیئرمین’ ڈائریکٹرز’ پالیسی ساز اور غیر ملی مندوبین نے شرکت کی اور اسٹار اپ پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور اسٹارٹ اپ پاکستان کی ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ‘بزنس میڈیا پبلیکیشن’ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اسٹارٹ اپ پاکستان کی لنگڈان منیجر عائشہ جمیل نے یہ ایوارڈ وصول کیا ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ پاکستان کی رسائی تمام دنیا تک ہے یہی وجہ ہے کہ آج اسٹارٹ پاکستان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جو پاکستان میں کسی بھی ڈیجیٹل میڈیا ایشیا کے لئے سب سے زائد تعداد ہے’ ہم فخر ہے کہ ہمارے تمام فالوورز ہم پر مکمل اعتماد اور یقین ہیں ‘ ہم اور ہماری ٹیم اس پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل میڈیا میں نئے معیارات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں