پاکستانی معیشت میں بہتری کے لیے ڈونر کلبس کی تشکیل


اسلام آباد: بیرون ملک پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کی مالی مشکلات دور کرنے اور  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے ڈونر کلبس تشکیل دے دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق امریکہ میں ملین ڈالر کلب وجود میں آ گیا ہے جس میں 100 پاکستانی نژاد امریکیوں نےعطیات جمع کرا دیے ہیں، سب سے زیادہ عطیات امریکی ریاست اوہائیومیں مقیم امیرپاکستانیوں نے دیے ہیں۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں نے بھی ڈونرز کلب بنا لیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی مالی مشکلات کے حل کے لیے عطیات جمع کیے جائیں گے۔

عطیات کے ریکارڈ اوراستعمال کی آسان ٹریکنگ کیلئےعلیحدہ سافٹ ویئربنا لیا گیا ہےجس کے ذریعے تمام ڈونرزجمع شدہ عطیات کےاستعمال کی مانیٹرنگ کر سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب ملک کی مالی مشکلات کے حل کے لیے قوم سے مدد لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے گذشتہ دنوں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مدد لینے کی بات کی تھی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران صحافیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس مہم میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔


متعلقہ خبریں