آصف زرداری 411 ووٹ لے کر صدر منتخب ،الیکشن کمیشن نےحتمی نتیجہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری نتیجے کے مطابق حکمران اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف زرداری411الیکٹورل ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت کیساتھ پاکستان کےصدر منتخب

اس وقت الیکٹورل کالج میں 1185 نشستیں ہیں، 1185میں سے92 نشستیں خالی ہیں، صدارتی انتخاب میں 1093ووٹرز نے حصہ لینا تھا، 49 امیدواروں نے اپنا ووٹ نہ ڈالا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پریزائیڈنگ افسر نے9ووٹوں کو مسترد کیا جبکہ درست ووٹوں کی تعداد ایک ہزار 35 ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  صدارتی انتخاب کا سرکاری نتیجہ فارم7پر تیارکر کے وفاقی حکومت کو کل ارسال کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں