آئندہ ہفتے شہر اقتدار میں بارش، ملکہ کوہسارمری میں برفباری کی پیشگوئی


خشک سردی سے گھبرائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر اقتدار میں بارش اور ملکہ کوہسارمری میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق ملک میں خشک سردی کی طویل اننگز خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اگلے ہفتے سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسارمری پر برفباری کی پیشگوئی بھی کر دی۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر  بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت لہ میں منفی 12، اسکردو منفی 10، کالام، گلگت، اسکردو، استور میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہا۔

موسمیاتی تبدیلی سے ہونیوالے نقصانات کو کیسے کم کیا جائے؟

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ کے روز تک اسلام آبا داور گردونواح میں موسم سر داور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات کہر اپڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلو درہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز وگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی، جس کی وجہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سر در ہے گا، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سر داور مطلع ابر آلودر ہے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہرکیا ہے۔ پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔


متعلقہ خبریں