ساف ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت کو شرکت کی تصدیق کردی


بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شرکت کرنے کی تصدیق کردی، ایونٹ 21 سے 4 جولائی تک بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے مطابق ایونٹ میں خطے کی 6 ٹیموں کے ہمراہ لبنان اور کویت کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ ساف ایگزیکیٹیو کمیٹی کی جانب سے رواں برس مارچ میں ساؤتھ ایشین ریجن سے باہر کی ٹیموں کو بھی ایونٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاک بھارت ٹاکرا نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

اے آئی ایف ایف کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں ہمسایہ ملک کی شرکت سے کوئی پریشانی نہیں دیکھ رہے۔ ریجن سے باہر کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا مقصد ایونٹ کو زیادہ مسابقتی بنانا تھا۔

اس حوالے سے آل انڈیا فٹبال کے سیکریٹری جرنل شاجی پربھاکر نے کہا کہ ہمیں ساف چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان سے بھارت آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ میرے خیال میں بھارتی برج ٹیم نے حال ہی میں پاکستان میں ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا اور اس لیے ہمیں ان کے بارے میں کسی مسئلے کی توقع نہیں ہے۔

ایشیا کپ ، پی سی بی نے نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

خیال رہے کہ بھارت لگاتار 8 مرتبہ یہ ایونٹ جیت چکا ہے۔ مالدیپ نے 2 بار ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا ایک ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ بھارت چوتھی مرتبہ میزبان کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں