بامقصد گفتگو، رائے کا اظہار خواتین میں اعتماد پیدا کر رہا ہے، شرمین عبید


کراچی: شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ بامقصد گفتگو اور اپنی رائے کا اظہار خواتین میں اعتماد سازی کو جلا بخش رہا ہے۔

شہر قائد میں خواتین کے حقوق پر ایک اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرہ عورتوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں شرمین عبید چنائے سمیت حقوق نسواں پر کام کرنے والی دیگر خواتین نے شرکت کی۔

لیگل ایڈ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیا ایمان زاہد نے پراپرٹی میں خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خواتین پر ذمے داریوں کا بار مزید بڑھ گیا ہے اور مختلف وجوہات کی بنا پر وہ اپنا گھر بار نہیں چھوڑ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کو لائف سیونگ اسکلز سے روشناس کروانا ضروری ہے اور انہیں با اختیا ر بنانے کے لیے مؤثر پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا کہ بالخصوص جائیداد سے متعلق کیس طویل عرصے تک چلتے رہتے ہیں اور خواتین کو مقدمات کے لا متناہی سفر میں متعدد پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ ایس او سی فلمز کے کام کو اسکولوں میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ دستاویزی اور اینیمیٹڈ فلموں نے خواتین پر اپنا اثر قائم کیا ہے۔ اب وہ دیکھے جانے والے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بامقصد گفتگو، اپنی رائے اور خیالات کا اظہار خواتین میں اعتماد سازی کو جلا بخش رہا ہے۔


متعلقہ خبریں