کراچی:کارلفٹر نے مرد و خاتون سمیت گاڑی اٹھالی


کراچی کے مشہور علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب ٹریفک پولیس نے کارلفڑ کی مدد سے مرد اور خاتون سمیت گاڑی کو اٹھا کر تھانے منتقل کر دیا۔

کار سوار جوڑے نے ٹریفک پولیس سے مبینہ بدتمیزی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی اور سوار جوڑے کو لفٹرز سے اٹھالیا گیا تھا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ رانگ سائیڈ پر آنے کے باوجود کار سوار خاتون نے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی۔ کار میں سوار جوڑے کو تھانے تھانے منتقل کیا گیا جہاں اعلیٰ افسران نے پوچھ تاچھ کی۔

ہم نیوز کی اطلاع کے مطابق مرد اور خاتون نے تھانے میں اپنی غلطی تسلیم کی اور غلطی کی تحریری معذرت بھی کی۔

پولیس نے تحریری معافی تسلیم کی اور رانگ وے استعمال کرنے کا چلان بھی دیا۔ کار سوار جوڑا چالان کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑی لے کر تھانے سے روانہ ہوگیا۔

 


متعلقہ خبریں