حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں

سیہون شریف: حضرت قلندر لعل شہباز کی عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں۔

عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 768 واں سالانہ انتہائی عقیدت و احترام اور سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے درگاہ پر چادر چڑہا کر عرس مبارک کی رسم ادا کی۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی حاضری کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ عمومی طور پر عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ اور اختتام وزیر اعلی سندھ کرتے ہیں۔

عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 18، 19 اور 20 شعبان کو سہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 86 افراد ہلاک اور 5 ہزار 38 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 سے زائد  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2425 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1318، بلوچستان 228، خیبرپختونخوا 697، اسلام آباد 119، گلگت بلتستان 216 اور آزاد کشمیرمیں 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 86 ہو گئی

مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کے اب تک ایک ہزار 26 مریض صحتیاب اور 86 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں