ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور خیبر پختونخوا سے ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اتوار کو خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چکوال کے مخلتف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جوہر آباد میں 11 ملی میٹر، چکوال میں 09 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 07 ملی میٹر، بہاولپور میں 7 ملی میٹر، اٹک میں 03 ملی میٹر، مری میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں سٹے بازوں نے رمضان میں چینی کی قیمت 100روپے لگادی، محمد مالک


متعلقہ خبریں