اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کی مبینہ غفلت سے ایک مسافر اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے سی اے اے کی زمین طلب
ہم نیوز کے مطابق دمام سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز 246 سے آنے والے ایک مسافر عبدالوحید کی جہاز میں طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مسافر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر ایمولفٹر بھیجنے کا پیغام بھیجا لیکن وہ تاخیر سے جہاز پہ پہنچا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایمولفٹر جب تاخیر سے جہاز پر پہنچا تو اس میں ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھا۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ جب مسافر کو اسپتال منتقل کرنے لگے تو اسی وقت وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
پی آئی اے کا اسٹاف زیادہ ہونا مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ کام نہ کرنا ہے، سربراہ قومی ائر لائنز
ذرائع کے مطابق مسافر عبدالوحید کے دم توڑنے کے بعد صورتحال کی حقیقت جاننے کے لیے ایئرپورٹ منیجر نے فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔