ن لیگی رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگی رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 62 سے منتخب رضا نصراللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بدھ کو کیا۔

ن لیگی رکن نے اپنی وابستگی بدلنے کا اعلان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی موجودگی میں کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ رضانصر اللہ کے ساتھ کام کریں گے۔

پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی مدت قریب آتے ہی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے اور انتخابی مہمات میں تیزی آ رہی ہے۔

رضا نصر اللہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں چوہدری سرور، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

 


متعلقہ خبریں