انڈس ہائی وے پرکوچ اورمزدا میں تصادم: تین جاں بحق 10زخمی

انڈس ہائی وے پر کوچ اورمزدا میں تصادم: تین جاں بحق 10 زخمی

سیہون شریف: انڈس ہائی وے روڈ پر کھانوٹ کے قریب مزدا اور مسافر کوچ کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو اداروں نے نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ اب تک کے نظر آنے والے شواہد کے مطابق تیز رفتاری ہے۔

جاں بحق افراد میں شہر بانو، مسمات جنت بروہی شامل ہیں جب کہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ہم نیوز نے پولیس اور اسپتال ذرائع سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ظہور، خادم، سونو، ظہیر، شکیل، نورمحمد، دلشاد، گلاب اور دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں