حکومت کی 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی تردید


اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نو نومبر کی چھٹی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ دنوں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ نو نومبر کی چھٹی بحال کی جارہی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے خواب کے مطابق عوام کو سات دن اور 24  گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے ایک بھی دن چھٹی نہیں کی۔

گزشتہ سال وزیر داخلہ کی جانب سے نو نومبر پر سرکاری تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 2015 تک یوم اقبال بطور قومی دن منایا جاتا تھا اور اس دن عام تعطیل ہوتی تھی۔ پھر 2015 کے بعد یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔

نو نومبر کی چھٹی شاعر پاکستان علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کی وجہ سے دی جاتی تھی۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے شاعر علامہ اقبال نو نومبر 1887 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

سیاست سے زیادہ علامہ اقبال اپنی شاعری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ پاکستان کے علاوہ علامہ اقبال ایران کے بھی قومی شاعر ہیں۔ ان کو شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں