ویک اینڈ پر ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے


اسلام آباد: ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے روز ملک کے بیشتر حصے خشک رہے گے جب کہ وادی کوئٹہ، قلات اور بارکھان میں موسم جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات، پنجاب، لاہور، ملتان، چکوال، منڈی بہاؤدین، بہاولپور اور کوٹ ادو میں ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔

محکمہ موسمیات کے گزشتہ ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق ملک کے سرد ترین مقامات میں اسکردو منفی 03، کالام، گوپس، گلگت اور استور میں 01 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے زیادہ رہے۔

سندھ کے پیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے سندھ کے شہر سکھر، کراچی، اور حیدر آباد کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 20،23،18 رہنے کا امکان ہے۔

لاہورمیں صبح کے وقت پارہ ایک ڈگری تک گرگیا، شہر بھر میں ہلکی خنکی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں