پی آئی اے سے لاپتا ہوا افغان سفیر کا بیگ مل گیا


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی انتظامیہ سے گمشدہ ہوا افغان سفیرعمر ذخیلوال کا سفری بیگ مل گیا۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیلوال نے اپنے گمشدہ بیگ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ہفتے میں دوسری بار ان کا بیگ لا پتا ہوا ہے، افغان سفیر نے سوال کیا کہ کیا یہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا بد انتظامی ہے؟

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ لگتے ہی پی آئی اے کی انتظامیہ ہوش میں آگئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے افغان سفیر کے لا پتا ہوئے بیگ کا پتا لگا لیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق افغان سفیر کا بیگ کابل کے بجائے پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 سے برمنگم پہنچ گیا تھا، جس پر اب  پی آئی اے حکام نے افغان سفیر کا بیگ پی آئی اے کی دوسری پرواز سے پی کے 792 سے واپس منگوا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان سفیر نے آج کابل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے انچارج عامر کمال سے ملاقات بھی کی جس میں انھوں نے اپنے گمشدہ بیگ کے حوالے سے معلومات لیں۔

ملاقات میں افغان سفیر کو بتایا گیا کہ آج کے دن پی آئی اے کی کابل کے لیے کوئی پرواز نہیں ہے اس لیے افغان سفیر کا بیگ کسی دوسری نجی ائیر لائن کے زریعے ان تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں