297 ارب روپے پاکستانی خزانے میں واپس لائے ہیں، چیئرمین نیب

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے ملک میں بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب اب تک 297 ارب روپے پاکستانی خزانے میں واپس لایا ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کہ عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے کام کیا جائے گا، نیب ہر درخواست پر عمل کرے گا۔

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ تمام شکایات کا قانون اور شواہد کی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا، نیب کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ عوام کی مدد کی جائے۔

جاوید اقبال کے بطور چیئرمین نیب ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ معمول بنایا گیا کہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری لگائی جاتی ہے۔ ان مواقع پر چیئرمین نیب قانون کے مطابق احکامات بھی جاری کر دیتے ہیں۔

یہ اقدام نیب کو موثر اداراہ بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ نیب نے تمام ریکارڈز کمپوٹرائزڈ بھی کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں