پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 605 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 605 پوائنس کی کمی ہو گئی۔

منگل کو پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 38 ہزار 345 پر ٹریڈ کر رہی تھی تاہم کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی سے مندی کا رجحان پیدا ہوا اور مارکیٹ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں تیزی سے کمی واقع ہونا شروع ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز کے دو گھنٹے بعد صبح گیارہ بجے تک 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کمی واقع ہو چکی تھی اور مارکیٹ مسلسل نیچے کی طرف جا رہی تھی۔

100 انڈیکس میں 384 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ 37 ہزار 740 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو لمحاتی ثابت ہوا اور مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں چلی گئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 84 پوائنٹس کی کمی رہی۔


متعلقہ خبریں