وہاڑی: بجلی کے تار گرنے سے دو بچے جاں بحق

ملتان سرکل میں ایک ماہ کے دوران 21 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی چوری | urduhumnews.wpengine.com

وہاڑی:  وہاڑی کے علاقے کالو والی کی بستی میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے  بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

گیارہ  ہزار کے وی کی تاریں ٹوٹ کر گلی میں آگریں جس کے باعث گلی سے گزرتے دونوں بچے ہلاک  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر تقریباً آٹھ سال سے نو برس کے درمیان تھی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ دونوں ملازمین ایس ڈی او ٹھینگی اورلائن سپرنٹنڈنٹ  کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا اور کمیٹی کو  24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

جنرل مینجر آپریشن میپکو ڈائریکٹر سرویلنس اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی میپکو کوانکوائری کے لیے مامورکردیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیارہ کے وی کے کھمبے کپاس کے کھیت میں نصب تھے تاہم اب تک واپڈا کا اس بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں