سیاسی انتقام کا طریقہ ٹھیک نہیں،محسن شاہنواز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جس میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تو تسلیم کیا کے سیاسی انتقام کا طریقہ کار ٹھیک نہیں اورآئندہ کے لیے سیاسی پارٹی نے لائحہ عمل بدلا۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کے تحت چلائے گئے مقدمات میں کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا جیسے آصف علی زرداری کے ساتھ  ہوا اور نواز شریف کے ساتھ مشرف دور میں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  جس انداز میں ن لیگ کے خلاف کارروائی کی جارہی  ہے وہ طریقہ کار ٹھیک نہیں۔

پروگرام میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر گیان چند نے کہا کہ جب پاکستان پپیپلز پارٹی نے ملک میں چیزوں کو بدلنا چاہا تواس وقت ن لیگ نے انکار کردیا اور اس کی روایت انہوں نے ہی رکھی۔

پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حالیہ دور میں ہی دونوں پاڑٹیوں کو احتساب کا عمل ٹھیک کرنے کی یاد آئی۔ ان کا کہنا تھا سنجیدہ سیاست یہ نہیں کہ ہم آپ کو کچھ نہیں کہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پولیس اور محکموں کا غلط استعمال کیا۔ بلخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن بس کے سامنے ہے۔


متعلقہ خبریں