پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی

پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: دیال سنگھ کالج کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کو ملنی والی اطلاعات کے مطابق ن لیگی کارکن نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے کہ پی ٹی آئی والوں سے سامنا ہوگیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سےایک دوسرے پر فائرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں شمس آباد پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ صادق آباد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خالد کیانی نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کیا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے فائرنگ کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع وصول نہیں ہوئی۔

فائرنگ سیاسی کارکنان کی جانب سے کی گئی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس نے ناکہ لگا کر راہ گیروں کی تلاشی شروع کردی ہے تاہم ملزمان سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانچ فائر کیے گئے جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تحقیقاتی اداروں نے

جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خوالے اکٹھی کیے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سجاد خان اور پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ راشد کے درمیان مقابلہ ہے۔


متعلقہ خبریں