وزیراعظم نے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کردیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

وزیراعظم نے اپنا ووٹ اظہر نصیر اسکول موہڑہ نور بنی گالہ میں سلسلہ نمبر 478 کے تحت کاسٹ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عمران خان کی پولنگ اسٹیشن سے روانگی کے وقت ن لیگی کارکنوں نے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے۔

25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان این اے 53 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 92ہزار891 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار اورسابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی 44ہزار314 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

عمران خان کی جانب سے این اے 53 کی نشست چھوڑنے کے بعد مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے افتخار صاحبزادہ اور تحریک لبیک پاکستان کے عبد الحفیظ امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں