ذکریا ایکسپریس کو حادثہ: ٹرین ٹرالی سے ٹکراگئی


لیاقت پور: ملتان سےکراچی جانےوالی ذکریاایکسپریس کوحادثہ پیش آگیا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹرین لیاقت پورکےقریب تنواری اسٹیشن کےمقام پرٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی۔

حادثے سےٹرین کاانجن بندہوگیا، اپ ٹریک ٹرینوں کےلئےبند کردیاگیا۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی افراد  اپنی مددآپ کےتحت لائن میں پھنسی ٹرالی کو نکالنےکی کوشش کررہےہیں۔ ریسکیو کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرین کی لائن پرپھاٹک موجود نہ ونےکی وجہ سےپیش آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے کے بعد مسافروں کوسخت پریشانی کاسامنا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی تقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اتوار کی شام میانوالی کے نواحی علاقہ سمندوآلہ کے قریب بھی ریلوے پٹری کے ساتھ چرنے والی پچاس سے زیادہ بھیڑیں ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھیں۔

بھیڑیں قریب رہنے والے پشتون خانہ بدوشوں کی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں