وفاقی کابینہ میں چھ نئے وزرا کے اضافے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے وفاقی کابینہ میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ نئے وفاقی وزیر کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں علی امین گنڈا پور، محمد میاں سومرو، زرتاج گل، اعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل وواڈا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کو سونپے جانے والے قلمدانوں کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس سے قبل 11 ستمبر کو بھی وفاقی کابینہ میں چھ وزرا کی شمولیت ہوئی تھی جن میں مراد سعید، محمد شبیر علی، حماد اظہر، عمر ایوب، علی محمد خان اور علی زیدی شامل تھے۔

اب تک وفاقی کابینہ میں شامل وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 30 تھی۔

مزید 6 وفاقی وزراء کے اضافہ سے یہ تعداد 36 ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں