لفافوں نے پینٹاگون میں کھلبلی مچادی


واشنگٹن: امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کے نام بھیجے گئے خط نے پینٹاگون میں کھلبلی مچادی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیمز میٹس کو بھیجے گئے خط میں زہریلا مواد رائسین موجود تھا۔

ترکی کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے غیرملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دفاعی اہلکار نے تجزیے کے دوران رائسین کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کرنل روب میننگ کے مطابق موصول ہونے والے لفافوں کو ایف بی آئی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تحویل میں لیے گئے لفافوں کو مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحویل میں لیے گئے لفافے پینٹاگون سے کچھ ہی دور واقع ڈاک کی تقسیم کے مرکز پر پہنچے تھے۔

سرکاری اہلکار کے مطابق دونوں لفافوں میں سے ایک پرجیمز میٹس کا نام درج تھا جب کہ دوسرے پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن کا پتہ درج تھا۔

رائسین انتہائی خطرناک زہر ہوتا ہے جو ’ارنڈی‘ کے بیجوں سے تیارکیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں