قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی


لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگئی۔

ڈاکٹر محمد عرفان نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام، سابق کرکٹرز اور دوسرے افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پرسابق پاکستانی کرکٹر ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان چھٹا ملک ہے جہاں ورلڈ کپ 2019 ٹرافی لائی گئی ہے۔

ڈاکٹرعرفان نے کہا کہ آج لوگوں کا جوش و خروش واپس دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی لیکن ٹیم اب ٹرافی جیت کر لائے تو زیادہ خوشی ہوگی۔

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی چھ روز تک پاکستان کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ کل  بھی لاہور کے شائقین قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کو دیکھ سکیں گے۔ اس کے بعد  پانچ اور چھ اکتوبر کو اسے اسلام آباد لایا جائے جہاں ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کی جائے گی جب کہ سات اور آٹھ اکتوبر کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس کی رونمائی ہو گی۔

27 اگست کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے دنیا کے ٹور پر روانہ کیا گیا تھا۔

چھ ماہ کے طویل ٹور کے دوران ٹرافی کو گھماتے ہوئے انگلینڈ لے جایا جائے گا جہاں اسے ورلڈ کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کا سفر دبئی شروع ہوا تھا جس کے بعد اسے اومان، امریکہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، کینیا، روانڈا، فرانس، بیلجئم، نائجیریا، جرمنی، نیدر لینڈ اور انگلینڈ لے جایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں