سانحہ صفورا کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کونوٹس جاری

فائل فوٹو۔–


کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت مجرموں کے وکیل حشمت حبیب کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے مجرموں کے وکیل سے فوجی عدالت کے حکم نامہ کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں جب کہ عدالت نے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر قانونی آرا بھی طلب کر رکھی ہیں۔

فوجی عدالت نے سانحہ صفورا اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں ملزمان سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی۔

سانحہ صفورا

کراچی میں صفورا چوک پر دہشت گردوں نے ایک بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں اسماعیلی برادری( کمیونٹی) کے افراد سوار تھے۔

دہشت گردوں نے بس میں سوار 45 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا اور 13 شدید زخمی ہوئے تھے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سعد عزیز کوعدم ثبوت پر نجی اسکول حملہ کیس میں بھی بری کردیا تھا۔

سعد عزیز اور طاہر حسین منہاس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا کہ ملزمان نےنارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسکول پر 18 مارچ 2015 کو دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے اسکول کی بیرونی دیوار منہدم ہوگئی تھی۔

سانحہ صفورا میں موت کی سزا پانے والے سعد عزیز کے خلاف پولیس نے دس مقدمات درج کیے تھے۔

مجرم سعد عزیز اس سے قبل بھی ایک مقدمہ میں بری کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں