لاہور میں ٹی بی کے مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں تپ دق (ٹی بی) کے مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی بی کے مریضوں میں ایڈز کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر مریض کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے گا، جب تک کوئی مریض اجازت نہیں دے گا اس کا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں اس وقت ٹی بی کے ایک لاکھ دس ہزار مریض زیرعلاج ہیں۔ صوبے میں 644 ٹی بی مراکز کام کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایڈز ٹیسٹ کے لیے لاہور کے تمام اضلاع میں ٹیسٹ کٹس بھجوا دی گئی ہیں۔

یکم اکتوبر بروز سوموار سے تپ دق کے مریضوں کی سکیننگ کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ ان کی اسکریننگ ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ اسکریننگ کے لیے ضلع کی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں سے تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں